دہلی

فوارے کو شیولنگ کی شکل دے کر بی جے پی نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی: عاپ

جب ملک میں جی-20 جیسا اتنا بڑا پروگرام ہو رہا ہے، ایسے وقت میں بی جے پی نے اس ملک کے ہندوؤں کے ساتھ جو کیا ہے، اس سے شیو بھکت اور ہندو مذہب کے لوگ بہت ناراض ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی میں فواروں کو شیو لنگ کی شکل دے کربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک بھر کے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جیتنے پر ریزرویشن ختم کر دے گی: اے اے پی
چینی وزیر خارجہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا
لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کا پتہ چلانے کجریوال کا فون ای ڈی کو مطلوب

اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجندر نگر کے ایم ایل اے انچارج درگیش پاٹھک نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک سے ہمیں ہزاروں لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ دہلی میں بی جے پی اور ملک کے وزیر اعظم کیا کررہے ہیں۔

جب ملک میں جی-20 جیسا اتنا بڑا پروگرام ہو رہا ہے، ایسے وقت میں بی جے پی نے اس ملک کے ہندوؤں کے ساتھ جو کیا ہے، اس سے شیو بھکت اور ہندو مذہب کے لوگ بہت ناراض ہیں۔

انہوں نے ایک تصویر دکھاتے ہوئے کہا، ”یہ تصویر این ڈی ایم سی علاقے کی ہے، جو مرکز کے تحت آتا ہے۔ وہاں کے ایک چوک پر فواروں کو شیولنگ کی شکل دی گئی ہے۔ فوارے سے شیولنگ کے اوپر گندا پانی گر رہا ہے۔

یہ تصویر کروڑوں ہندوؤں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ جو لوگ بھگوان شیو میں آستھا رکھتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ کتنا غلط کام کیاگیا ہے۔

اے اے پی ایم ایل اے نے کہا، "بھگوان کے نام پر بی جے پی والے ووٹ تو مانگنا جانتے ہیں لیکن بھگوان کی پوجا کیسے کرنی ہے، وہ ان کو نہیں معلوم۔ آج جب دنیا بھر سے لوگ دہلی آنے والے ہیں، شیولنگ کی اس طرح توہین کرنا کروڑوں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی بات ہے۔

عام آدمی پارٹی اور ملک کے تمام ہندوؤں کا مطالبہ ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ بی جے پی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔