حیدرآباد

بہادرپورہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

پولیس کے مطابق 40 سالہ سونی عرف انیتا ساکن میلاردیوپلی کی شادی 10 سال قبل تلجپا کے ساتھ انجام پائی تھی تاہم شوہر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات ہیں۔

حیدرآباد: شہر کے بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار

پولیس کے مطابق 40 سالہ سونی عرف انیتا ساکن میلاردیوپلی کی شادی 10 سال قبل تلجپا کے ساتھ انجام پائی تھی تاہم شوہر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شوہر نے ہی بیوی کو موت کے گھاٹ ا تارا ہے۔

خاتون کی نعش، پرانا پل کے قبرستان کے قریب پائی گئی۔

جسم پر جلنے کے کئی سنگین زخم بھی دیکھئے گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ انسپکٹر بہادرپورہ اے سدھاکر نے یہ بات بتائی۔