جرائم و حادثات

اراضی کا تنازعہ،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کاقتل کردیا

ارکان خاندان کے مطابق چندرئیا نے اپنے بیٹوں میں اپنی اراضی مساوی طورپر تقسیم کی تھی جس کے بعد اس نے اراضی کا کچھ حصہ اپنے لئے رکھ لیاتھا۔ایک ہی اراضی پر کاشت کے مسئلہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔

حیدرآباد:اراضی کے تنازعہ پر تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کمبھاپلی گاوں میں چھوٹے بھائی کوبڑے بھائی نے قتل کردیا۔ملزم نے باپ پر بھی حملہ کردیاجس میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ واردات کل شب پیش آئی۔پولیس کے مطابق 45سالہ کے پربھو نے اپنے چھوٹے بھائی 42سالہ کے انجینلو اور اپنے باپ65سالہ کے چندرئیا پر حملہ کردیا۔اس حملہ کے نتیجہ میں انجنیلوموقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ باپ شدید طورپر زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ارکان خاندان کے مطابق چندرئیا نے اپنے بیٹوں میں اپنی اراضی مساوی طورپر تقسیم کی تھی جس کے بعد اس نے اراضی کا کچھ حصہ اپنے لئے رکھ لیاتھا۔ایک ہی اراضی پر کاشت کے مسئلہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔

انجینلو کی بیوی نے الزام لگایا کہ پربھو کی بیوی اور بیٹے نے ان کے شوہر پربھو کی آنکھ میں مرچ پاوڈرڈالنے کے بعد اس پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔انجینلو کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔

a3w
a3w