اراضی کا تنازعہ۔ شوہر نے پہلی بیوی کو پٹرول ڈال کر زندہ جلا دیا
سوکرتا کی شادی 20 سال قبل مہی ریڈی سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ بعد ازاں مہی پال ریڈی نے اسی گاؤں کی ایک اور خاتون سے شادی کر لی اور دو بچوں کی پیدائش کے بعد وہ الگ رہتا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں رامولاپلی گاؤں میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے پٹرول ڈال کر آگ لگا دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ اس خاتون کے رشتہ داروں نے شوہر مہی پال ریڈی کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔
سوکرتا کی شادی 20 سال قبل مہی ریڈی سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ بعد ازاں مہی پال ریڈی نے اسی گاؤں کی ایک اور خاتون سے شادی کر لی اور دو بچوں کی پیدائش کے بعد وہ الگ رہتا تھا۔
گاؤں کے بزرگوں نے مداخلت کر کے مہی پال ریڈی کی اراضی میں سے 20 گنٹے کا حصہ سوکرتا کو دلایا تھا۔ سوکرتا نے حال ہی میں یہ اراضی اپنی بیٹی کی شادی کے بعد اسے دے دی تھی۔
سوکرتا کے رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ مہی ریڈی مسلسل سوکرتا سے جھگڑا کر رہا تھا اور مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ اراضی واپس کر دے۔ رشتہ داروں کے مطابق، مہی پال ریڈی نے کھیت کے قریب موجود سوکرتا پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
خاتون کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہی پال ریڈی کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔