بھارت
ٹرینڈنگ

زمین اور چاند کیسے نظر آتے ہیں، مشن آدتیہ L1 سے لی گئی سیلفی ویڈیو دیکھیں

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسرو نے لکھا ہے کہ آدتیہ ایل 1 نے سورج کے ایل 1 پوائنٹ کے سفر کے درمیان میں زمین اور چاند کے ساتھ سیلفی لی ہے۔

نئی دہلی: اسرو نے کچھ دن پہلے اپنا پہلا شمسی مشن آدتیہ ایل ون لانچ کیا ہے۔ آدتیہ L1 نے اپنے شمسی مشن کے L1 پوائنٹ تک پہنچنے کے درمیان میں زمین اور چاند کی تصویر کھینچی ہے۔ اسرو نے اس تصویر کو ‘X’ پر شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چند دنوں میں دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا: ماہر فلکیات
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسرو نے لکھا ہے کہ آدتیہ ایل 1 نے سورج کے ایل 1 پوائنٹ کے سفر کے درمیان میں زمین اور چاند کے ساتھ سیلفی لی ہے۔ اسرو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں زمین کا ایک بڑا حصہ نظر آرہا ہے جبکہ اس تصویر میں چاند دائیں جانب ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (ISRO) نے 2 ستمبر کو شمسی مشن کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل اسرو نے چندریان 3 کو چاند پر کامیابی کے ساتھ اتار کر ایک تاریخ رقم کی تھی۔

 اسرو نے اس راکٹ کے کامیاب لانچنگ کے بعد کہا تھا کہ آدتیہ-L1 گاڑی کو کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل وی راکٹ سے الگ کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کا یہ مشن سورج سے متعلق رازوں سے پردہ ہٹانے میں مدد دے گا۔

اسرو حکام نے کہا تھا کہ جیسے ہی 23.40 گھنٹے کا الٹی گنتی ختم ہوئی، 44.4 میٹر اونچی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV) چنئی سے تقریباً 135 کلومیٹر دور سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے صبح 11.50 بجے مقررہ وقت پر روانہ ہو گئی تھی۔