حیدرآباددہلی

صرف 3 دن باقی: مفت آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا آخری موقع، جانیں آسان طریقہ

مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق ہر شہری کو اپنا آدھار کارڈ 10 سال میں ایک مرتبہ اپ ڈیٹ کرانا لازمی ہے۔ آدھار اپ ڈیٹ کرانے کی مہلت میں توسیع دی گئی تھی ۔

جھلکیاں
  • آدھار کارڈ مفت اپڈیٹ کا آخری موقع
  • ہر 10 سال بعد آدھار کارڈ اپڈیٹ لازمی: حکومت کا حکم
  • بچوں کے بلو آدھار کارڈ کی بایومیٹرک تفصیلات بھی اپڈیٹ کروائیں
  • آخری تاریخ قریب: فوری طور پر آدھار کارڈ اپڈیٹ کروائیں
  • حکومتی اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے آدھار کارڈ اپڈیٹ کروانا لازمی

حیدر آباد: مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق ہر شہری کو اپنا آدھار کارڈ 10 سال میں ایک مرتبہ اپ ڈیٹ کرانا لازمی ہے۔ آدھار اپ ڈیٹ کرانے کی مہلت میں توسیع دی گئی تھی ۔

14 ستمبر تک آدھار کارڈ مفت اپ ڈیٹ کرانے کی سہولت میں فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی بتا یا جارہا ہے کہ آدھا راپ ڈیٹ کرانے کا یہ آخری موقع ہو سکتا ہے۔

گذشتہ سال اور جاریہ سال بھی کئی مرتبہ اس مہلت میں توسیع دی گئی ہے۔ اب مزید اس مہلت میں توسیع دی جائے گی یا نہیں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

اگر کسی نے ابھی تک اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے تو وہ فوری اس سہولت سے استفادہ کر لیں ۔

آدھار انرولمنٹ اپ ڈیٹ ریکولیشنس 2016 کے تحت شہریوں کو اپنا آدھار انرولمنٹ کی تاریخ سے ہر 10 سال کی تکمیل پر پی او آئی (Proof of Identity) اور پی او اے (Proof of Address)دستاویزات لازمی طور پر اپ ڈیٹ کرانا ہے۔

یہ پانچ تا 15 سال عمر کے بچوں سے متعلق بلو آدھار کارڈ پر بھی بائیو میٹرک تفصیلات اپ ڈیٹ کرانا ہوگا۔ آدھار کارڈ زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

آدھار کارڈ کی تفصیلات کیسے اپڈیٹ کریں؟

  • UIDAI کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔
  • اپنے 12 ہندسوں والے آدھار نمبر کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
  • اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہونے والا OTP درج کریں۔
  • اپنے پروفائل میں شناخت اور پتہ کی تفصیلات چیک کریں۔
  • اپنے پروفائل میں موجود شناخت اور پتہ کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔
  • اگر اپڈیٹ کی ضرورت ہو تو ڈراپ ڈاؤن مینو سے مناسب دستاویز کی قسم کا انتخاب کریں۔
  • اصل دستاویز کی اسکین شدہ کاپی JPEG، PNG یا PDF فارمیٹ میں اپلوڈ کریں (فائل کا سائز 2ایم بی سے کم ہونا چاہی
  • اپنے اپڈیٹ کی درخواست جمع کرائیں۔

اسکولس میں داخلوں سے لے کر بینک اکاؤنٹس کھولنے یا پھر حکومت کی کسی بھی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

اس طرح ہر کام کے لیے آدھار کارڈ ضروری ہو گیا ہے۔ ایک مرتبہ آدھار کارڈ بنالینا کافی نہیں ہے۔ آدھار کارڈ میں کوئی غلطیاں ہو یا پتہ تبدیل کرنا ہو۔ فون نمبر تبدیل کرنا ہو تو فوری اپ ڈیٹ کرانا ضروری ہے۔

تاہم ابھی تک مرکزی حکومت نے آن لائن میں مفت آدھار کارڈ اپ ایک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ 14 ستمبر 2024 کو یہ مہلت ختم ہورہی ہے جو شہری اپ ڈیٹ نہیں کرائے اس سے قبل اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرالیں۔