مشرق وسطیٰ

سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا انتقال

شہزادہ بندربن محمد نے 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔

ریاض:سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود الہلال فٹبال کلب کے سابق صدر فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت

بحرینی شاہ کی جانب سے بھی سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے۔ شہزادہ بندربن محمد نے 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود بھی انتقال کرگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اتوار 17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

a3w
a3w