تلنگانہ

گزشتہ دس برس تلنگانہ کے لئے سنہری دور ثابت ہوئے:کے ٹی راما راو

تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راونے کہا ہے کہ اعداد و شمار، رپورٹس اور ڈیٹا سب ایک ہی حقیقت کو واضح کر رہے ہیں کہ گزشتہ دس برس تلنگانہ کے لئے سنہری دور ثابت ہوئے ،انہوں نے اتوار کو ایکس پلیٹ فارم پر تلنگانہ کی آمدنی سے متعلق ایک دلچسپ ٹویٹ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راونے کہا ہے کہ اعداد و شمار، رپورٹس اور ڈیٹا سب ایک ہی حقیقت کو واضح کر رہے ہیں کہ گزشتہ دس برس تلنگانہ کے لئے سنہری دور ثابت ہوئے ،انہوں نے اتوار کو ایکس پلیٹ فارم پر تلنگانہ کی آمدنی سے متعلق ایک دلچسپ ٹویٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ملک کی معاشی ترقی کی صورتحال بے حدنازک: جے آرورما
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے دور میں جامع، مربوط اور متوازن ترقیاتی ماڈل کے ذریعہ تلنگانہ ریاست نے آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہ ہونے والی تبدیلی کو حاصل کیا ہے۔

2014 میں جب ریاست تشکیل پائی تو فی کس آمدنی ایک لاکھ روپے سے بھی کم تھی، جبکہ 2024-25 تک یہ تعداد بڑھ کر 3.87 لاکھ روپے تک پہنچی ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

کے ٹی آر نے اس غیر معمولی کامیابی کا سہرا سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے دور اندیش ترقیاتی ماڈل کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ کے لئے فلاحی اسکیمیں، بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، تاریخی آبپاشی منصوبے، کسانوں پر مرکوز اسکیمیں، صنعتوں کی ترقی کے لئے سازگار پالیسی، آئی ٹی اور سروس کے شعبہ میں توسیع اور مسلسل خوشحالی ہی اس کامیابی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر کا ویژن تلنگانہ کے لئے بے مثال ہے اور ان کی ریاست کے لئے لگن اٹل اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔