آندھراپردیش

اسنیپ چاٹ کادوست سمجھ کر دوسری خاتون کا قتل‘ نوجوان گرفتار

نوجوان نے درگا پر تعلقات کیلئے دباؤ ڈالنے لگا تاہم خاتون نے جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے‘ہری کرشنا کی اس تجویز کو مستردکردیا۔ تجویز کے استرداد کے بعد حالت غصہ میں ہری کرشنا‘ خاتون کے قتل کے ارادے سے املاپورم پہنچا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ڈاکٹربی آرامبیڈکر کوناسیما میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا جس پر اسنیپ چاٹ کا دوست سمجھ کر غلطی سے ایک دوسری خاتون کے قتل کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

ضلع نیلور کا رہنے والے کوٹاہری کرشنا نے 4اپریل کو ضلع کونا سیما کے املاپورم ٹاؤن میں چاقو سے ایک خاتون کا قتل کردیا۔ 25 سالہ نوجوان نے ایک خاتون کو ہلاک کرنے کے ارادے سے ٹاؤن آیاتھا کیونکہ خاتون نے تعلقات کے لئے اسکی تجویزٹھکرادی تھی۔

 35 سالہ نے سری دیوی اس خاتون کے گھر میں کام کرتی تھی جس کو ہری کرشنا نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایاتھا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ہری کرشنا اور ناگادرگا‘پانچ ماہ قبل اسنیپ چاٹ کے ذریعہ ایک دوسرے کے قریب آئے تھے اور دونوں آپس میں دوست بن گئے اور دونوں فون پرمسلسل بات چیت اور چاٹنگ کرنے لگے۔

 ا س دوران نوجوان نے درگا پر تعلقات کیلئے دباؤ ڈالنے لگا تاہم خاتون نے جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے‘ہری کرشنا کی اس تجویز کو مستردکردیا۔ تجویز کے استرداد کے بعد حالت غصہ میں ہری کرشنا‘ خاتون کے قتل کے ارادے سے املاپورم پہنچا۔

چاٹنگ کے دوران خاتون نے اپنا رہائشی پتہ نوجوان کو شیئر کیاتھا۔ حالت نشہ میں وہ اس پتہ پرپہنچا۔ اس نے ناگادرگا کی ماں وینکٹ رمنا جن کی تصویر خاتون نے شیئر کی تھی‘دیکھا اور ان کے بازو ٹریس پرایک اورخاتون بھی تھی۔ ہری کرشنا نے اس خاتون کو ناگادرگا سمجھ بیٹھا اور اس خاتون کے گردن پرچاقو سے حملہ کردیا۔

وینکٹ رمنا کی چیخ وپکار کے بعد ملزم نیچے چلاگیا۔ حملہ آور نے پیچھے سے چاقو سے حملہ کیا جس کے سبب سری دیوی برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ اس حملہ میں وینکٹ رمنا بھی زخمی ہوگئیں جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ خاتون کی چیخ وپکار پرپڑوسیوں نے حملہ آور کو پکڑلیا اور زدوکوب کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔