مہاراشٹرا

لارنس بشنوئی گینگ نے ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی دی، پولیس کو موصول ہوا فرضی فون

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم پر فون کیا اور کہا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سے وابستہ ایک شخص کسی بڑی واردات کو انجام دینے ممبئی آرہا ہے۔

ممبئی: ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ممبئ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کا دھمکی آمیز فون موصول ہوا لیکن تحقیقات کئے جانے کے بعد وہ فرضی فون ثابت ہوا

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق

‘پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم پر فون کیا اور کہا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سے وابستہ ایک شخص کسی بڑی واردات کو انجام دینے ممبئی آرہا ہے۔ فون کرنے والے نے یہ بھی بتایا کہ بشنوئی کا ساتھی دادر ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گا۔

اطلاع ملنے کےبعد پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ممبئی پولیس، ریلوے پولیس، آر پی ایف اور دیگر تمام ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ پولیس نے پورے دادر اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی مشکوک شئے برآمد نہیں ہوئ

واضح رہیکہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔ اس معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے دو افراد کو گرفتار کیا جنہیں بشنوئی گینگ نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر شوٹنگ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ملزمان کو بشنوئی گینگ نے فائرنگ کرنے کے لیے رقم بھی دی تھی۔ یو این آئ اے اے اے