کرناٹک

بیوی کے قتل کا ملزم شوہر کرناٹک ہائی کورٹ سے بری

عدالت نے مانا کہ ملزم کی مبینہ حرکت تعزیرات ہند کی دفعہ300کی شق1کی دائرے میں آتی ہے جہاں خاتون کی موت غیرارادتاً قتل تھا جو قتل کے برابر نہیں تھا۔ یہ معاملہ چکمگلورو ضلع کے مودیگیری کا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کرٹ نے بیوی کے قتل کے ملزم شوہر کو بری کردیا۔ شوہر پر الزام تھا کہ اس نے کھانا نہ بنانے پر اپنی شرابی بیوی کا قتل کردیا۔ عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غیرارادتاً قتل کیا ہے۔ استغاثہ‘ ملزم کے قتل کرنے کے ارادے کی تشریح کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ بیوی نے کھانا نہیں بنایا اس لیے ملزم بھڑک گیا، مانا گیا کہ اسے قتل کرنے کے لیے اکسایا گیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جیسا کہ استغاثہ کے ثبوت میں پایا گیا خاتون نے کھانا نہیں بنایا تھا جس سے ملزم کو غصہ آیا اور اس نے اتنا سخت قدم اٹھایا۔

“ اس لیے عدالت نے مانا کہ ملزم کی مبینہ حرکت تعزیرات ہند کی دفعہ300کی شق1کی دائرے میں آتی ہے جہاں خاتون کی موت غیرارادتاً قتل تھا جو قتل کے برابر نہیں تھا۔ یہ معاملہ چکمگلورو ضلع کے مودیگیری کا ہے۔ سریش نے ہائی کورٹ میں کیس کی 2017ء میں اپیل کی تھی۔ ذیلی عدالت نے نومبر 2017ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

a3w
a3w