جرائم و حادثات

سرپھرے شخص نےمین پوری میں چھ رشتہ داروں کا قتل کر نے کےبعد خود کو گولی مار ی

اتر پردیش کے مین پوری کے کشنی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سرپھرے شخص نے اپنے رشتہ داروں اور ایک دوست سمیت چھ لوگوں کا قتل کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مین پوری: اتر پردیش کے مین پوری کے کشنی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سرپھرے شخص نے اپنے رشتہ داروں اور ایک دوست سمیت چھ لوگوں کا قتل کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی

اس خونی قتل عام میں ملزم کی بیوی سمیت دو افراد کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود کمار نے بتایا کہ گوکل پور آرسارا گاؤں کے رہنے والے سبھاش یادو (28) نے آج صبح ساڑھے چار سے پانچ بجے کے درمیان گہری نیند میں سوئے ہوئے اپنے رشتہ داروں پر تیز دھار ہتھیارسے حملہ کرنا شروع کردیا۔

اس حملے میں متوفی نے اپنے بھائی بھولن یادو (25)، سونو یادو (21)، سونو کی بیوی سونی (20)، بہنوئی سوربھ (23) اور دوست دیپک (20) کا تیز دھار اسلحہ سے قتل کر دیا۔

سبھاش نے اپنی بیوی ڈولی (24) اور مامی سشما (35) پر بھی تیزدھار اسلحہ سے حملہ کیاا اور انہیں مردہ سمجھ کر گھر سے باہر نکل آیا اور پستول سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

زخمیوں کو ضلع اسپتال مین پوری بھیجا گیا ہے جبکہ مرنے والوں کی لاشوں کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال مین پوری کے مردہ خانہ میں بھیج دیا ہے۔

موقع پر پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس واقعہ کی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں چل سکاہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بھائی کی بارات کل شم آئی تھی رات میں ناچ گانے کے بعد گہری نیند میں تمام رشتہ دار سو رہے تھے۔

دریں اثناء صبح کے وقت ملزم نے پہلے چھت پر سوئے ہوئے دو لوگوں کا قتل کیا اور پھر مختلف کمروں میں جا کر دیگر رشتہ داروں کا بھی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

a3w
a3w