قائد حزب اختلاف کروڑوں عوام کی آواز ہیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی نے کہاکہ ملک کے باشندوں کے، ان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے اور ہمیں ان کا حل تلاش کرنا ہوگا اور پھر سڑکوں سے پارلیمنٹ تک اپنی آواز اٹھا کر اور حکومت پر دباؤ ڈال کر ان کا حل نکالنا ہوگا۔"
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر ہونا نہ صرف آئینی عہدہ کی ذمہ داری نبھانا ہے بلکہ یہ کروڑوں عوام کی آواز بننا بھی ہے ۔
راہول گاندھی نے کہا، "یہ صرف ایک آئینی عہدہ نہیں ہے یہ کروڑوں ہندوستانیوں کی آواز ہے، اپوزیشن لیڈر کے طور پر، میں غریبوں، پسماندوں اور مظلوموں کی حالت زار کو سننا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
ملک کے باشندوں کے، ان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے اور ہمیں ان کا حل تلاش کرنا ہوگا اور پھر سڑکوں سے پارلیمنٹ تک اپنی آواز اٹھا کر اور حکومت پر دباؤ ڈال کر ان کا حل نکالنا ہوگا۔”
انہوں نے کہا کہ ‘ میں نے گزشتہ 50 دنوں میں پریشانیوں سے دوچار بہت سے لوگوں اور طبقوں سے ملاقات کی، ہر ایک نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میں نے پوری سنجیدگی کے ساتھ ان کی بات سنی، ہر طبقہ کے مسائل حکومت کے سامنے رکھے، ان کا حل پیش کیا۔
اپنے ساتھی ہم وطنوں کو یقین دلایا کہ ان کی جو بھی مجبوریاں ہوں، ان کے خیالات کو سنا جائے گا اور انہیں اظہار کرنے کا مناسب پلیٹ فارم دیا جائے گا’۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں جہاں بھی ہوں، اپوزیشن ہو یا حکومت، میں آپ کا ہی ہوں، آپ کا ہی رہوں گا- میں ہندوستان اور ہندوستانیوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔