جرائم و حادثاتحیدرآباد

چار سال تک نابالغ کی عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو 20 سال قید کی سزاء

پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب کرایہ دار سی مانک راؤ نے مکان دار کی 15 سالہ لڑکی کی نہاتے ہوئے اور کپڑے بدلتے ہوئے تصاویر کھینچ لی تھیں اور یہ تصاویر یوٹیوب اور فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 4 سال تک لڑکی کی عصمت ریزی کرتا رہا۔

حیدرآباد: نامپلی اسپیشل سیشن کورٹ نے ایک شخص کو پوکسو کیس میں 20 سال کی سزاء اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
جنسی ہراسانی کے ملزم کو 20 سال سزائے قید اور جرمانہ
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
نابالغ چچازاد بہن کیساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب کرایہ دار سی مانک راؤ نے مکان دار کی 15 سالہ لڑکی کی نہاتے ہوئے اور کپڑے بدلتے ہوئے تصاویر کھینچ لی تھیں اور یہ تصاویر یوٹیوب اور فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 4 سال تک لڑکی کی عصمت ریزی کرتا رہا۔

جبکہ لڑکی تعطیلات میں اپنی دادی کے پاس آئی تھی۔ مجرم یہ بھی دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ اس کے باپ اور بھائی کو قتل کردے گا۔ لڑکی اس طرح 4 سال تک کرایہ دار کا ظلم برداشت کرتی رہی۔

پھر ایک دن دادی سے کرایہ دار کی زیادتیوں کا ذکر کیا تو دادی نے چلکل گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے ایک مقدمہ 349/2018 میں دفعات 376، 363 اور پوکسو کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس پی وینکٹ رامنا اور سب انسپکٹر کے وینکٹ ریڈی نے چارج شیٹ داخل کی۔

آج اسپیشل سیشن کورٹ نامپلی کی معزز جج شریمتی ٹی انیتا نے مجرم کو 20 سال کی قید اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کی سزاء سنائی۔

a3w
a3w