تلنگانہ

پرچہ لیک معاملہ، ملزمین کے خلاف عنقریب چارج شیٹ کا ادخال

ان میں چند ملزمین ضمانت پر رہا ہیں۔ لیگل اوپنین حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایک یا دو دنوں کے اندر چارج شیٹ پیش کئے جانے کی امید ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) جو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی سوریہ پرچہ افشا معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے، توقع ہے کہ بہت جلد اس کیس میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔ ایس آئی ٹی نے تاحل31مارچ سے اس کیس میں جملہ50 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ

 ان میں پبلک سرویس کمیشن چند ملازمین، امیدوار اور افراد شامل ہیں۔ ان پر پبلک سرویس کمیشن کے دفتر سے ڈاٹا کا سرقہ کرنے اسسٹنٹ انجینئرس (سیول) کے علاوہ کمیشن کے دیگر امتحانات کے سوالات کے پرچوں کو افشا کے معاملہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

 ان میں چند ملزمین ضمانت پر رہا ہیں۔ لیگل اوپنین حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایک یا دو دنوں کے اندر چارج شیٹ پیش کئے جانے کی امید ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کتنے ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جائے گی تو عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بارے میں حتمی شکل دی جارہی ہے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ ہم مضبوط شواہد حاصل کررہے ہیں ان میں ملزمین کے خلاف فارنسک ثبوتوں کے ساتھ پرچہ سوالات کے افشا کے تبادلہ پر رقمی معاملت کے ثبوت اکھٹا کئے جارہے ہیں۔