حیدرآباد

بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن پر زنخوں کا دھرنا

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔ ایک گروپ نے ان کی شکایت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے سامنے زنخوں نے دھرنادیا۔ زنخوں کے دوگروپس کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد یہ دھرنا دیا گیا۔

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔ ایک گروپ نے ان کی شکایت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=RoBaJwSZq1s&ab_channel=TelanganaTrendingTV

ایک گروپ نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ فیصلہ کرے کہ کون نقلی ہے اور کون اصلی ہے؟

ایک گروپ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس سے انصاف نہیں ملا تو وہ اجتماعی خودسوزی کرلیں گے۔ پولیس نے دونوں گروپوں سے بات کی۔ اس واقعہ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

a3w
a3w