تلنگانہ

ایک روپیہ میں قانونی امداد، تلنگانہ کے نوجوان نے ایپ تیارکیا، کے ٹی راما راو کی ستائش

کے ٹی راما راو نے کہا کہ تلنگانہ کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں باصلاحیت صنعتی کاروباری بنانے کے جذبہ کے ساتھ سابقہ بی آر ایس حکومت نے ٹی۔ہب، وی۔ہب اور ٹی۔ورکس جیسے ادارے قائم کئے تھے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر اور سابق وزیر کے ٹی راماراو نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ کے سابق وزیر کے چندرشیکھرراو ہمیشہ کہا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر ہی ٹکنالوجی کا مقصد پورا ہوتا ہے۔


کے ٹی راما راو نے کہا کہ تلنگانہ کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں باصلاحیت صنعتی کاروباری بنانے کے جذبہ کے ساتھ سابقہ بی آر ایس حکومت نے ٹی۔ہب، وی۔ہب اور ٹی۔ورکس جیسے ادارے قائم کئے تھے۔

انہی میں سے ٹی۔ہب کے تعاون سے انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی مدد کے لئے ایک تلنگانہ نوجوان سامنے آیا ہے۔


یہ نوجوان کنڈیکا آدرش ہے، جس نے سی ایل این ایس نامی موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو صرف ایک روپیہ میں قانونی مشورے فراہم کر رہی ہے۔ یہ خدمات ملک بھر میں دستیاب ہیں اور آدرش تلنگانہ کا وقار بڑھا رہے ہیں۔


کے ٹی آر نے آدرش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور اعلیٰ منازل طے کریں۔