جرائم و حادثات
بیوی کے گھر واپس نہ آنے پر ایک شخص کی سیلفی ویڈیو بناکر خودکشی
اس شخص جس کی شناخت ضلع کے کیسمدرم منڈل وینکیا تانڈہ سے تعلق رکھنے والے اشوک کے طورپر کی گئی ہے، کی بیوی اپنے مائیکے گئے ہوئی تھی۔
حیدرآباد: بیوی کے گھر واپس نہ ہونے اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص نے سیلفی ویڈیولیتے ہوئے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق اس شخص جس کی شناخت ضلع کے کیسمدرم منڈل وینکیا تانڈہ سے تعلق رکھنے والے اشوک کے طورپر کی گئی ہے، کی بیوی اپنے مائیکے گئے ہوئی تھی۔
اس نے بیوی کے اس کے ساتھ نہ آنے اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔
a3w