حیدرآباد

توہین آمیز تبصرہ پر وزیر کونڈاسریکھا کو قانونی نوٹس (ویڈیو)

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے چہارشنبہ کے روز ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات کو قانونی نوٹس روانہ کی ہے۔ انہوں نے ازالہ حیثیت عرفی پر یہ نوٹس روانہ کی ہے۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس)بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے چہارشنبہ کے روز ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات کو قانونی نوٹس روانہ کی ہے۔ انہوں نے ازالہ حیثیت عرفی پر یہ نوٹس روانہ کی ہے۔

کونڈا سریکھا نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار ناگا چیتینہ اور اداکارہ سمنتاوتھ پربھو کے درمیان علحدگی کے لئے کے ٹی آر کو ذمہ دار بتایا تھا۔

کے ٹی آر کے وکیل نے توہین آمیز تبصرہ کرنے پر وزیر کونڈا سریکھا کو نوٹس دی ہے اور بی آر ایس لیڈر کے خلاف اپنے توہین آمیز تبصرہ پر اندرون 24 گھنٹے کونڈا سریکھا سے غیر مشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔

بصورت دیگر وزیر جنگلات و ماحولیات کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی جائے گی۔ نوٹس میں ریاست کی اس خاتون وزیر کو آئندہ بھی کے ٹی آر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے گریز کا مشورہ دیا گیا۔

یہ نوٹس، کے ٹی آر کے توسط سے لیگل فرم کی جانب سے دی گئی۔قبل ازیں کونڈا سریکھا نے الزام عائد کیا تھا کہ کے ٹی آر ڈرگس کا عادی تھا او ر وہ فلمی شخصیات کو بلیک میل کررہا تھا۔

مقبول ٹالی ووڈ ادکار اکنینی ناگر جنا جو ناگا چیتینہ کے والد ہیں، ریاستی وزیر جنگلات کے تبصرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

a3w
a3w