تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام۔اسکولس کھل گئے

گرماکی شدت کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کے سلسلہ میں کی گئی درخواست کومحکمہ تعلیمات نے مسترد کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر اسکولس آج دوبارہ کھل گئے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

گرماکی شدت کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کے سلسلہ میں کی گئی درخواست کومحکمہ تعلیمات نے مسترد کردیا۔

سرکاری، پرائیویٹ،گروکل، ماڈل،کے جی بی وی اسکولس آج سے کھول دیئے گئے ہیں۔ریاست بھر میں جملہ 41ہزار اسکولس میں 58طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

سرکاری اسکولس میں نئی کلاسس کے آغاز کے سلسلہ میں جاریہ سال سے حکومت بعض نئے پروگراموں پر عمل کررہی ہے۔

گذشتہ سال کتابوں اور یونیفارمس کی تقسیم میں تاخیر کے سبب جاریہ سال چوکسی اختیار کی جارہی ہے تاکہ ایسی صورتحال جاریہ سال نہ ہونے پائے۔

کتابیں اور یونیفارمس اسکولس کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ جاریہ سال اول تاپانچویں جماعت کے طلبہ کیلئے ورک بکس، چھٹویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے نوٹ بکس کی مفت تقسیم کی جارہی ہے۔

سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ میں خون کی کمی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے جاریہ ماہ کی 20تاریخ سے روزانہ طلبہ کو راگی جاوادینے کافیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے مینو میں بھی بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ہفتہ میں ایک دن کھچڑی، ایک دن ترکاری کی بریانی دی جائے گی۔

سرکاری اسکولس میں ہر سال ایک کلاس کو انگریزی میڈیم کیاجارہا ہے۔جاریہ سال نویں جماعت کو انگریزی میڈیم کیاجائے گا۔

دس ہزاراسکولس میں ریڈنگ کارنر کاآغاز کیاجائے گا۔دوسری طرف ریاست بھر میں تقریبا دس ہزار اساتذہ کی ملازمتیں خالی ہیں۔

اساتذہ کی ترقی اور تبادلے نہ ہونے کے نتیجہ میں اساتذہ کے تقررات کا عمل بھی انجام نہیں دیاجاسکا۔کئی اسکولس میں ایک ہی استاد ہے۔ودیاوالنٹرس، جزوقتی انسپکٹرس کا بھی تقرر نہیں کیاگیا ہے۔

ہماراگاوں۔ہمارااسکول،ہماری بستی۔ہمارااسکول پروگرام کے ذریعہ تقریبا ایک ہزار اسکولس کو عصری بنایاگیا ہے۔

تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کی تقاریب کے حصہ کے طورپر جاریہ ماہ کی 20 تاریخ سے تعلیم کے دن سے ان کا افتتاح کیاجائے گا۔

ریاست بھر میں 4800 ہائی اسکولس کی کلاس رومس کو اسمارٹ کلاسس میں تبدیل کیاگیا ہے۔ جاریہ تعلیمی سال 229 دن اسکولس کام کریں گے۔دسہرہ کی تعطیلات 13 دن کے لئے ہوں گی جبکہ سنکرانتی کی تعطیلات 6 دن ہوں گی۔

مشنریز اسکولس کو کرسمس کی تعطیلات پانچ دن ہوں گی۔

a3w
a3w