تلنگانہ

ضلع میدک میں تیندوے۔مقامی افراد میں خوف

یہ تیندوے ملکا پور جانے والی سڑک کے قریب ایک پہاڑی پر دیکھے گئے۔ وہاں سے گزرنے والے بعض نوجوانوں نے ان کو دیکھتے ہی اپنے موبائل فونس پر ان کی ویڈیو بنا لی جو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں واقع گاؤں گنڈریڈی پلی کے مضافات میں دو تیندوے نظرآنے جس سے مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


یہ تیندوے ملکا پور جانے والی سڑک کے قریب ایک پہاڑی پر دیکھے گئے۔ وہاں سے گزرنے والے بعض نوجوانوں نے ان کو دیکھتے ہی اپنے موبائل فونس پر ان کی ویڈیو بنا لی جو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملکا پور، کونائی پلی اور دھاتر پلی کے قریبی علاقوں میں تیندوا دیکھے جانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں اور مقامی افرادمیں مسلسل ڈر کا ماحول ہے۔

علاقہ کے مکینوں نے محکمہ جنگلات کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کرے اور ان خطرناک جانوروں کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کرے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔