تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی اورنظام آبادمیں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

مقامی افرادنے بتایا کہ ایک ہفتہ کے دوران چارجگہ یہ جنگلی جانوردیکھاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔یہ تیندواجنگل سے انسانی آبادی میں آگیا جس سے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

مقامی افرادنے بتایا کہ ایک ہفتہ کے دوران چارجگہ یہ جنگلی جانوردیکھاگیا۔

ضلع کے ایلاریڈی منڈل کے تماپورگاوں میں اچانک یہ تیندوا سڑک پرآگیا۔یہ تیندواسڑک پر لیٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہاں سے گذرنے والی گاڑیاں سڑک پر ہی روک دی گئیں۔

بعض افراد نے اس کی ویڈیوزاپنے سل فون میں قید کرلی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ اس تیندوے نے قبل ازیں کھیت کے قریب ایک گائے پر حملہ کیاتھا۔

دوسری طرف نظام آبادرورل منڈل ملکاپورمیں بھی تیندوا نظرآیاجس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف دیکھاگیاجو اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کراس کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا اورمقامی افرادکو مشورہ دیا کہ وہ چوکس رہیں۔