حیدرآباد کے مغلپورہ میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ نے 10 افراد کو بحفاظت بچالیا
پولیس کے مطابق، مغلپورہ میں واقع ایک ہمہ منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملنے پر مغلپورہ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشن سے فائر ٹنڈرز موقع پر پہنچے۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ مغلپورہ میں کل شب ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد کم از کم دس افراد کو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بحفاظت بچالیا۔
پولیس کے مطابق، مغلپورہ میں واقع ایک ہمہ منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملنے پر مغلپورہ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشن سے فائر ٹنڈرز موقع پر پہنچے۔
فائر آفیسر اے بال راجو کے مطابق، "جب پتہ چلا کہ عمارت کے بالائی منزلوں میں کچھ افرد پھنسے ہوئے ہیں تو فائرمین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُنہیں متصل عمارت کی چھت پر منتقل کردیا۔
آگ ایک دکان میں لگی جہاں بڑی مقدار میں کارڈ بورڈ اور کاغذات ذخیرہ کیے گئے تھے۔ آگ کی وجہ سے بہت زیادہ دھواں پیدا ہوا، جس کی وجہ سے مکین نیچے نہیں آسکے اور چھت پر چلے گئے۔ بعد ازاں اُنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔”
ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تاہم، درست وجہ کا ابھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔