حیدرآباد
ٹرینڈنگ

مشہور ومعروف کالج کینٹین کی چٹنی میں زندہ چوہا تیر رہا ہے (ویڈیو وائرل)

وائرل ہونے والا یہ ویڈیو جواہرلعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی( جے این ٹی یو ایچ) حیدرآباد کے ہاسٹل کا بتایاجاتا ہے۔ کینٹن کے ذمہ داروں کے سنگین لاپرواہی کو دیکھ طلبا میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

حیدرآباد: ان دنوں کھانے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو آپ کو حیران کردے گی۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چٹنی سے بھرے بگونے میں زندہ چوہا تیررہا ہے۔ چٹنی میں تیرتے چوہے کو دیکھ کر طلبا مشتعل ہوگئے۔ دوسری طرف ویڈیووائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صفائی کے حوالہ سے ایک الگ بحث شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

وائرل ہونے والا یہ ویڈیو جواہرلعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی( جے این ٹی یو ایچ) حیدرآباد کے ہاسٹل کا بتایاجاتا ہے۔ کینٹن کے ذمہ داروں کے سنگین لاپرواہی کو دیکھ طلبا میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ یہ کھانا ہاسٹل میں مقیم زیر تعلیم طلبا کو پیش کیاجارہا تھا۔ ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زندہ چوہا چٹنی سے بھرے برتن کے اندر سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

اطلاع کے مطابق 8 جولائی کو ہاسٹل میس میں دی جانے والی چٹنی میں چوہا برآمد ہوا تھاجس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا ہے۔ عملہ کی طرف سے صاف صفائی کا انتظام کافی ناقص ہے۔ صرف 5 سکینڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 73 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی شدید غم وغصہ کا اظہار کررہے ہیں اور انتظامیہ کی لاپرواہی پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کھانے پینے کی اشیا میں ایسی لاپرواہی ہر گرز قابل قبول نہیں ہے۔

a3w
a3w