یوروپ

برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کیلئے صادق خاں بھی امیدوار

رپورٹس کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشستوں پر کونسلر کیلئے انتخاب ہوگا۔

لندن: برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہوں گے، برٹش پاکستانی صادق خان ایک بار پھر میئر لندن کے امیدوار ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہم ترین مقابلے میئر لندن کے لئے کنزر ویٹو امیدوار سوزن ہال اور برٹش پاکستانی صادق خان کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!

رپورٹس کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشستوں پر کونسلر کیلئے انتخاب ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن اسمبلی کے 25 ارکان کے انتخاب کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہوگا۔

سوزن ہال پولیس اہلکاروں کی تعداد میں پندرہ سو کا اضافہ کریں گی اور بارو پولیسنگ دوبارہ سے شروع کی جائے گی، ان تمام معاملات کیلئے دو سو ملین پاؤنڈ صرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سوزن ہال چوریوں اور ڈکیتیوں پر قابو پانے کیلئے اسپیشل یونٹ بھی قائم کریں گی۔ جبکہ سٹی ہال میں خاتون کمشنر کا بھی تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹ کے رہنما راب بلیکی بھی صادق خان کے مدمقابل میدان میں موجود ہیں۔ راب کہتے ہیں کہ کامیاب ہوئے تو وہ جنسی جرائم پر قابو پانے کیلئے نیا یونٹ قائم کریں گے، ان کا فوکس میٹروپولیٹن پولیس پر ہوگا۔

ریفارم یوکے پارٹی کے ہاؤرڈ کاکس بھی میدان میں ہیں، وہ ’فیئر فیول یوکے‘ کیمپئن کے بانی ہیں، کاکس فیول ٹیکس کو منجمد کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کامیاب ہوئے تو وہ ULEZ کو ختم کردیں گے۔ ہاؤرڈ کاکس بھی پولیس کی موجودگی بڑھانا اور ایفورڈ ایبل گھروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

دا گرین پارٹی کی زوئے گاربٹ بھی میدان ہیں جبکہ میئر کے انتخابات میں برائن روز لندن رئیل پارٹی کے امیدوار ہیں، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ایمی گیلاگھر، بریٹن فرسٹ کے نک اسکینلن بھی میئر لندن کے امیدوار ہیں۔

اینیمل ویلفیئر پارٹی کی فیمی امین بھی میئیرلندن کی امیدوار ہیں جبکہ نتالی کیمپبیل انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

a3w
a3w