قومی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی

جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ آپ وقفہ سوال نہیں چلانا چاہتے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں جمعرات کو بہار میں رائے دہندوں کی شناخت کے لیے کرائے جانے والے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ آپ وقفہ سوال نہیں چلانا چاہتے۔

مسٹر برلا نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان میں خلل پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بحث اور بات چیت کے لیے ہوتاہے۔ لوگ پلے کارڈز ایوان میں لے آئیں گے تو کارروائی نہیں چل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے آپ کو منتخب کر کے بھیجا ہے۔ اپنے کام اور رویے کو درست کریں۔

اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود ہنگامہ نہیں رکا تو ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم