تعلیم و روزگار

پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ریاست میں محکمہ پولیس میں ایس سی ٹی پی سی ڈرائیورس اور ایس سی ٹی پی سی میکانک کے عہدوں پر تقررات کے لیے 2اپریل کو تحریری امتحان منعقد کرنے کافیصلہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ریاست میں محکمہ پولیس میں ایس سی ٹی پی سی ڈرائیورس اور ایس سی ٹی پی سی میکانک کے عہدوں پر تقررات کے لیے 2اپریل کو تحریری امتحان منعقد کرنے کافیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد

آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق 2اپریل کو صبح10 بجے سے 1بجے تک ایس سی ٹی پی سی ڈرائیور س اور دوپہر 2:30بجے تا شام 5:30 بجے تک ایس سی‘پی سی میکانک کے لیے تحریری امتحان منعقد کیاجائے گا۔

28 تا31 مارچ تک ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ اطلاع میں بتایاگیا کہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لون کرنے کے بعد ہر امیدوار کو ہال ٹکٹ پر اپنی تصویر چسپاں کرناہوگا۔ تصویر چسپاں کرنے کے لیے صرف (Gum) کا ہی استعمال کرناہوگا۔

ہال ٹکٹ پر امیدوار کی اصلی تصویر نہ ہونے کی شکل میں امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

امتحان گاہ میں موبائلس‘ ٹیاب‘ پن ڈرائیور‘بلو ٹوتھ‘ڈیوائز‘گھڑی‘کیلکیولیٹرس‘والس ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ صرف بلو یا بلاک بال پین ہی ساتھ رسکتے ہیں۔