آندھراپردیش

لوک سبھا الیکشن: بی جے پی ٹی ڈی پی اور جنا سینا متحدہ کام کریں گے

ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے ایک دن بعد رویندر کمار ایم پی نے بتایا کہ لوک سبھا اور اے پی اسمبلی انتخابات میں ”مفاہمت کے مقصد“ کے تحت ابتدائی بات چیت ہوئی۔

نئی دہلی: تلگو دیشم پارٹی کے سینئر لیڈر ورکن راجیہ سبھا کے رویندر کمار نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ بی جے پی، جنا سینا پارٹی اور ان کی جماعت ٹی ڈی پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مل جل کر کام کرنے کااصولی فیصلہ کیا ہے اور مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں مشترکہ کام کے طریقہ کار کو قطعیت دئیے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

 ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے ایک دن بعد رویندر کمار ایم پی نے بتایا کہ لوک سبھا اور اے پی اسمبلی انتخابات میں ”مفاہمت کے مقصد“ کے تحت ابتدائی بات چیت ہوئی۔

 ریاست آندھرا پردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ منعقد ہونے والے ہیں۔ بی جے پی،  ٹی ڈی پی اور جنا سینا پارٹی نے متحدہ طور پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔جنا سینا پارٹی کے صدرو اداکار پون کلیان بھی جمعرات کی رات شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ بات چیت کا حصہ تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مفاہمت کی صورت میں بی جے پی کونشستوں کے الاٹ منٹ کا مسئلہ ہنوز حل طلب ہے۔ اے پی میں  لوک سبھا کی 25 اور اس کی 175 نشستیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کے اعلیٰ قائدین ایک اور دور کی بات چیت کریں گے تاکہ اختلافات کو دور اور انتظامات کو قطعیت دی جاسکے۔

a3w
a3w