دہلی

 راہول گاندھی نے کچھ بھی غلط نہیں کہا: تھرور

راہول گاندھی نے بیرونی ممالک سے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت میں مداخلت کریں۔ ششی تھرور نے دعویٰ کیا کہ مودی نے کئی بیرونی دوروں میں کہا تھا کہ ہندوستان میں پچھلے 65 برس میں کچھ بھی نہیں ہوا۔

نئی دہلی: راہول گاندھی کے ریمارکس پر تنازعہ کے بیچ سینئر کانگریس قائد ششی تھرور نے جمعہ کے دن زور دے کر کہاکہ سابق پارٹی صدر نے ہندوستان کی جمہوریت میں بیرونی ممالک سے مداخلت کرنے کو کبھی بھی نہیں کہا۔ ان کے تبصرہ میں ملک دشمنی کا شائبہ تک نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

نئی دہلی میں انڈیاٹوڈے کانکلیو میں ششی تھرور نے تعجب کا اظہار کیا کہ آیا یہ پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس توتو‘ میں میں سے آگے بڑھنے کو کہا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 یہ پوچھنے پر کہ برسراقتدار بی جے پی راہول گاندھی معافی مانگو کا مطالبہ کررہی ہے ششی تھرور نے جواب دیا کہ سابق کانگریس صدر نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس کے لئے انہیں معافی مانگنی پڑے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں بی جے پی بڑی ذہین ہے وہ راہول گاندھی کو اس بات کیلئے بدنام کررہی ہے جو انہوں نے نہیں کہی۔

 راہول گاندھی نے بیرونی ممالک سے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت میں مداخلت کریں۔ ششی تھرور نے دعویٰ کیا کہ مودی نے کئی بیرونی دوروں میں کہا تھا کہ ہندوستان میں پچھلے 65 برس میں کچھ بھی نہیں ہوا۔

 ان کے برسراقتدار آنے سے قبل ہندوستانی شرمندگی سے اپنا چہرہ چھپالیتے تھے۔ ششی تھرور نے کہاکہ میرے خیال میں مودی کو ایسے بیانات کیلئے معافی مانگنی چاہئے۔