تلنگانہ

کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟

بی جے پی قائد و ایم پی کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ کو ناستک قرار دیا۔

حیدرآباد: بی جے پی قائد و ایم پی کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ کو ناستک قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اہلیہ نے تروپتی میں تروملا مندر میں پوجا کی تھی مگر اس دورہ میں ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ شامل نہیں تھے۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا کے ٹی راما راؤ کو بھگوان پر یقین نہیں ہے؟

یا پھر وہ ناستک ہیں؟۔ سنجے نے کہا کہ کے سی آر کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی صحت کیلئے پوجا کی مگر کے ٹی آر نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کے سی آر سے سوال کیا کہ کیا کسی مندر میں پوجا سے کے ٹی آر کی خوبصورتی متاثر ہوگی؟۔ کیا کے ٹی آر اپنے والد کی صحت کے متعلق فکر مند نہیں ہیں؟۔

سابق صدر بی جے پی تلنگانہ نے کہا کہ تلگو روزنامہ نمستے تلنگانہ کو بکواس اخبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کے سی آر پر جنہوں نے نظام کے مزار کے پاس بیٹھے تھے، رضا کار فلم سے خوف طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فلم ریلیزہی نہیں ہوئی ہے پھر کے سی آر کو کس بات کا ڈر ستارہا ہے۔کے سی آر کی طویل عرصہ سے خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر شائد فارم ہاوز میں پوجا کررہے ہیں۔

بی آر ایس قائدین کی امیت شاہ پر تنقید کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ تلنگانہ میں جنا سینا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے مسئلہ پرانہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر پارٹی ہائی کمان ہی فیصلہ کرے گی۔