حیدرآباد

ویدشاسترا پنڈتوں کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ویدک شاسترا پنڈتوں کے ماہانہ اعزازیہ میں 2500 روپے سے بڑھا کر فی کس 5000روپے کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اعزازیہ کے لئے اہل مستحقین کی عمر75 سال سے گھٹا کر 65 سال مقرر کی جائے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ویدک شاسترا پنڈتوں کے ماہانہ اعزازیہ میں 2500 روپے سے بڑھا کر فی کس 5000روپے کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اعزازیہ کے لئے اہل مستحقین کی عمر75 سال سے گھٹا کر 65 سال مقرر کی جائے گی۔

چیف منسٹر کے سی آر چہارشنبہ کے روز شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ گوپن پلی میں وپرا ہیتا برہمن سدن کامپلکس کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مزید 2796 مندروں کو دوپادیپم ناویدم پروگرام کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردست جملہ3,645 منادر کا دوپادیپا نا ویدم پروگرام کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مزید2,796 منادر کو شامل کرنے کے بعد جملہ منادر کی تعداد6441 تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوپادیپا ونا ویدم پروگرام کے تحت منادر کی دیکھ بھال اور منادر میں دیا جلانے کیلئے ہر ایک پجاری کو ماہانہ 6ہزار روپے جاری کئے جارہے ہیں مگر اب حکومت نے ان منادر کی دیکھ بھال کیلئے اس پروگرام کے تحت پجاریوں کو فی کس10ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ ویدپاٹھاشالہ کو کارکرد بنانے اور ان کی دیکھ بھال کیلئے 2لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ آئی ٹی ایم ایس اور آئی آئی ایمس میں زیر تعلیم طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ دی جائے گی۔

کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ بی آر ایس حکومت، برہمن برادری کو بہبود اور ان کی ترقی کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت ہر سال بجٹ میں برہمن پریشد کیلئے ایک سو کروڑ روپے مختص کررہی ہے۔

برہمن سدن کی افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی، ایم پی رنجیت ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری، مئیر گدوال وجیہ لکشمی، سینر بیورو کریٹس کے بشمول رمنا چاری، اور راجیوشرما، بی آر ایس قائدین کیپٹن لکشمی کانت راؤ، اور وینو گوپال چاری کے علاوہ دیگر شریک تھے۔