شمالی بھارت

لوک سبھا انتخابات: راہول گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے، کشوری لال شرما امیٹھی سے کانگریس امیدوار

کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے رائے بریلی سے مسٹر راہول گاندھی اور امیٹھی سے مسٹر کشوری لال شرما کو میدان میں اتارا ہے۔

امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹیں گاندھی خاندان کی روایتی سیٹیں ہیں۔ مسٹر گاندھی کے وایناڈ سے الیکشن لڑنے اور محترمہ سونیا گاندھی کے لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کی وجہ سے ان دونوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کے بارے میں بحث چل رہی تھی۔ قیاس آرائیاں تھیں کہ محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا رائے بریلی سے اور مسٹر گاندھی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔

رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی ایم پی ہیں اور اب ان کے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد گاندھی خاندان کی اس روایتی سیٹ سے مسٹر گاندھی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مسٹر گاندھی امیٹھی سے تین بار لوک سبھا کے رکن رہے ہیں لیکن وہ 2019 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اسمرتی ایرانی سے ہار گئے تھے۔