حیدرآباد
بی آرایس ایم ایل سی کویتادورہ لندن سے حیدرآباد کیلئے روانہ
بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا اپنے تین روزہ دورہ لندن کے بعد حیدرآبادکیلئے روانہ ہوگئیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا اپنے تین روزہ دورہ لندن کے بعد حیدرآبادکیلئے روانہ ہوگئیں۔
انہوں نے لندن میں کئی اہم پروگراموں میں حصہ لیا۔انہوں نے خواتین کے ریزرویشن۔جمہوری عمل میں خواتین کا کردار کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کلیدی خطاب بھی کیا۔
انہوں نے لندن میں امبیڈکر میوزیم کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح نیشنل انڈین اسٹوڈنٹس اور ایلومنائی یوکے کے زیر اہتمام گول میز اجلاس میں انہوں نے حصہ لیا۔
انہوں نے خواتین کے ریزرویشن ایکٹ، سیاست میں خواتین کے کردار، تلنگانہ کی ترقی اور اپنے سیاسی سفر کے بارے میں طلباء کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔