حیدرآباد

این ٹی راما راو کے 100روپئے کے سکہ کیلئے عوام کی طویل قطاریں

عوام، تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس سکہ کو حاصل کرنے کیلئے منٹ کمپاونڈ اورچرلہ پلی منٹ پہنچی جہاں ان کی طویل قطاریں نظرآئیں۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے بانی و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کی تصویر والے 100روپئے کے سکہ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔چند دن پہلے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے یہ سکہ جاری کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

عوام، تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس سکہ کو حاصل کرنے کیلئے منٹ کمپاونڈ اورچرلہ پلی منٹ پہنچی جہاں ان کی طویل قطاریں نظرآئیں۔ ٹکسال کے اہلکاروں نے 35 گرام چاندی کا سکہ 4,850 روپے میں فروخت کیا۔

تلگو فلموں کے مشہور اداکار این ٹی راما راو جنہوں نے تلگو عزت نفس کانعرہ دیتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کا قیام1982میں عمل میں لاکر اندرون ایک سال ریاست میں اقتدار حاصل کیا تھاکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مرکز نے یہ سکہ جاری کیاتھا۔

اس سکہ کے ساتھ خصوصی طور پر بنائے گئے ڈبہ میں ایک کتابچہ بھی ہے جس میں این ٹی راما راو کی سوانح حیات اوردیگر تفصیلات بھی ہیں۔ پہلی کھیپ میں 12000 سکے بنائے گئے تھے جو تمام کے تمام فروخت ہوگئے۔ بعض افراد نے دو تا تین سکے خریدے۔

ان کے مداحوں اورتلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ تلگو عوام کو پوری دنیا میں تب ہی پہچان ملی جب این ٹی راما راو نے سیاست میں قدم رکھا۔اس سے پہلے تلگو عوام کو مدراسی کہا جاتا تھا۔