امریکہ و کینیڈا

ایلون مسک کو کمپنی کے ٹاپ ایگزیکٹو سے جڑواں بچے

ایلن نے ابھی تک اس انکشاف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش سے قبل ہی مسک اور موسیقار کلیئر باؤچر نے دسمبر میں سروگیسی کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کا دنیا میں استقبال کیا تھا۔

واشنگٹن: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو گزشتہ سال نومبر میں ان کی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی نیورالنک کے ٹاپ ایگزیکٹو شیون جلیس سے جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں ۔

عدالتی دستاویزات میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ دی بزنس انسائیڈر نے ان دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایلن اور جلیس نے اپریل میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بچوں کے ناموں کے آخر میں والد کا نام اور درمیان میں ماں کا نام شامل کیا جائے۔ گزشتہ مئی میں ان کی عرضی کو منظور کر لی گئی تھی۔