حیدرآباد

صنعتی فضلہ موسی ندی میں چھوڑنے کی کوشش، لاری ڈرائیور زیرحراست (ویڈیو وائرل)

مقامی افرادکے مطابق، بڑا ٹینکر پیر کی رات رام مندر لنگر حوض کے قریب موسی ندی کے کنارے ٹہرایا گیا۔رات کے آخری پہر میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کے ساتھ بڑے ٹینکر کو دیکھ کر مقامی افراد نے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے موسی ندی میں صنعتی فضلہ چھوڑنے کی کوشش پر لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اورٹینکرکوضبط کرلیاجس کے ذریعہ صنعتی فضلہ موسی ندی میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ لنگر حوض علاقہ میں مقامی افرادنے ایک لاری ڈرائیور کو دیکھا جو مبینہ طور پر ٹینکر سے کیمیکل کے فضلہ کو موسی ندی میں بہانے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

مقامی افرادکے مطابق، بڑا ٹینکر پیر کی رات رام مندر لنگر حوض کے قریب موسی ندی کے کنارے ٹہرایا گیا۔رات کے آخری پہر میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کے ساتھ بڑے ٹینکر کو دیکھ کر مقامی افراد نے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے بتایا کہ اس سے کہا گیا تھا کہ وہ کیمیکل کے فضلہ کو موسی میں بہادے۔مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ ٹینکرکو ضبط کرلیا گیا۔