تلنگانہ

لاری پل سے گرگئی۔ ڈرائیورہلاک، کلینرزخمی

اس حادثہ میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ کلینر شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، ایک لاری جو حیدرآباد سے بیدر کی طرف آئرن اسکرپ لے کر جا رہی تھی، فلائی اوور پر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث بے قابو ہوکر پل سے نیچے سروس روڈ پر جا گری۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیرباد ٹاؤن میں واقع پستاپور فلائی اوور پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک لاری بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
مسلم آبادی والے اضلاع میں منی حج ہاوز تعمیر کئے جائیں گے
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس حادثہ میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ کلینر شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، ایک لاری جو حیدرآباد سے بیدر کی طرف آئرن اسکرپ لے کر جا رہی تھی، فلائی اوور پر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث بے قابو ہوکر پل سے نیچے سروس روڈ پر جا گری۔

اس حادثہ میں لاری مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ڈرائیور رمنا جو اے پی کے ضلع وائی ایس آر کڑپہ کے لِنگالا علاقہ سے تعلق رکھتا تھا، کیبن میں پھنس کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

کلینر ویریشم، جو ستیا سائی ضلع کے ناگسمُدرم گاؤں کا رہنے والا ہے، شدید زخمی ہوا۔

زخمی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ظہیرباد ٹاؤن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بچاوکارروائیاں انجام دی گئیں۔