امریکہ و کینیڈا
لاس اینجلس آتشزدگی: مرنے والوں کی تعداد 13 پہنچی
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ این بی سی نیوز نے حکومتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ این بی سی نیوز نے حکومتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لاس اینجلس کی آگ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔
کیلیفورنیا میں منگل کے روز سے کئی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ خشک اور تیز ہوا کا موسم تھا۔ آگ سے علاقے میں 10 ہزار سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے جمعہ کو علی الصبح کہا کہ کیلیفورنیا نیشنل گارڈ علاقے میں لوٹ مار کو روکنے کے لیے لاس اینجلس پہنچ گیا ہے۔