آندھراپردیش
خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباوکمزور پڑگیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ2 سے 3 دنوں میں بارش کی شدت میں کمی آئے گی تاہم احتیاط کے طور پروشاکھاپٹنم، مچھلی پٹنم، نظام پٹنم، کرشنا پٹنم، گنگاورم اور کاکناڈا بندرگاہوں پر 1 نمبر کا انتباہی نشان جاری کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والا والا ہوا کے کم دباو کا علاقہ جمعرات کو کمزور پڑ گیا۔ یہ موسمی نظام اب مغرب اور شمال مغربی سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اگرچہ اس کا رخ بنیادی طور پر تامل ناڈو کی جانب ہے تاہم اس کے اثر سے آندھرا پردیش کے رائل سیما اور جنوبی ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے۔
حکام نے چتور،کڈپہ،اننت پور،کرنول اورنندیال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔