حیدرآباد
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی، مودی نے عوام کو راکھی کا تحفہ دیا:کے لکشمن
لکشمن نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت خواتین کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے اور راکھی کے تہوار پر نریندر مودی کی جانب سے خواتین کو تحفہ دیاگیا۔

حیدرآباد:بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا و بی جے پی او بی سی مورچہ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے ملک بھر میں گھریلو مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ایل پی جی سلنڈر پر200 روپے کی کمی کے اعلان کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے اس خصوص میں مودی زیرقیادت حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کروڑوں عام لوگوں بالخصوص خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت خواتین کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے اور راکھی کے تہوار پر نریندر مودی کی جانب سے خواتین کو تحفہ دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے مودی حکومت نے سُکنیا سمردھی یوجنا،بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو،خواتین کیلئے بیت الخلاوں کی تعمیر کا کام کیا ہے۔