کرناٹک
رام للا کے جلوس کے دوران تشدد، کرناٹک کے کلبرگی میں امتناعی احکام نافذ
پولیس نے کہا کہ امتناعی احکامات 25 جنوری کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے اور کہا کہ وہ مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کلبرگی: کرناٹک حکومت نے ایودھیا میں رام للا کے پران پرتسٹھا کی یاد میں نکالے گئے جلوس کے دوران جھگڑے کے بعد منگل کو کلبرگی ضلع کے واڑی میں امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔
پولیس نے کہاکہ ’’یہ صرف ایک گرما گرم بحث تھی جو جھگڑے میں بدل گئی۔‘‘ ہماری فورس نے جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا۔ علاقے میں کوئی کشیدگی نہیں ہے، لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر چٹا پور تعلقہ کے واڑی علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے پیش آیا اور حالات قابو میں ہیں۔ پولیس نے کہا کہ امتناعی احکامات 25 جنوری کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے اور کہا کہ وہ مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
a3w