تلنگانہ

ایل آر ایس رعایت کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

اس سال فروری میں حکومت نے "ون ٹائم سیٹلمنٹ" کا اعلان کرتے ہوئے ایل آر ایس پر رعایت دی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کی آخری تاریخ 31 مارچ رکھی گئی تھی، بعد میں اسے 30 اپریل تک، پھر 3 مئی تک بڑھایا گیا۔ اب ایک بار پھر اس میں توسیع کی گئی ہے۔

حیدرآباد: حکومت نے لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) فیس پر دی جا رہی 25 فیصد رعایت کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ پہلے یہ رعایت 3 مئی کو ختم ہو گئی تھی، لیکن اب اس میں 31 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس سال فروری میں حکومت نے "ون ٹائم سیٹلمنٹ” کا اعلان کرتے ہوئے ایل آر ایس پر رعایت دی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کی آخری تاریخ 31 مارچ رکھی گئی تھی، بعد میں اسے 30 اپریل تک، پھر 3 مئی تک بڑھایا گیا۔ اب ایک بار پھر اس میں توسیع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، تکنیکی مسائل، عوام کی کم دلچسپی جیسے عوامل کی وجہ سے اسکیم کی عمل آوری میں رکاوٹیں پیش آئیں، جس کے باعث حکومت کو بار بار مدت بڑھانی پڑ رہی ہے۔ 2020 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت اب تک 25.67 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ایل آر ایس فیس ادا کرنے والوں میں سے صرف 40 فیصد کو ہی اب تک پروسیڈنگس جاری کی گئی ہیں۔

تاہم، 30 اپریل تک صرف 5.19 لاکھ افراد نے ہی مکمل ادائیگیاں کی ہیں۔ حکومت نے اس اسکیم کے ذریعے 20,000 کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع کی تھی، لیکن اب تک صرف 1,863 کروڑ روپے ہی جمع ہو پائے ہیں۔ اسی پس منظر میں، حکومت مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے کے لیے جون تک بھی مدت بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔