شمالی بھارت

نریندر مودی ”نقلی ہندو“۔ لالویادو کی کڑی تنقید

راشٹریہ جنتادل کے صدر لالوپرساد یادو نے وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی تنقید کی اور ان پر الزام لگایا کہ وہ نقلی ہندو ہیں اور نفرت پھیلارہے ہیں۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل کے صدر لالوپرساد یادو نے وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی تنقید کی اور ان پر الزام لگایا کہ وہ نقلی ہندو ہیں اور نفرت پھیلارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
لالو پرساد یادو کی ای ڈی میں حاضری
مودی کو 2024 میں حکومت بنانے نہیں دوں گا: لالو پرساد یادو

پٹنہ میں پارٹی کی جن وشواس مہا ریالی سے خطاب کرتے ہوئے لالویادو نے کہا ”نریندرمودی ہندو نہیں ہے۔ ہندو لوگ اپنے واقف کاروں کی موت پر بھی سرمنڈوالیتے ہیں لیکن مودی نے اپنی ماں کی موت پر بھی ایسا نہیں کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز بہار میں کانگریس۔آرجے ڈی اتحاد پر کڑی تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے محروم طبقات کیلئے سماجی انصاف کی شبیہ کا استحصال کیا تاکہ کرپشن اور خاندانی سیاست کو حق بجانب ٹھہرانے کی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

لالویادو نے کہا کہ مودی خاندانی سیاست کی بات کرتا ہے لیکن خاندانی سیاست ہے کیا چیز؟ تم کو (مودی کو) یہ وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ تمہارا کوئی بچہ نہیں ہے۔ آرجے ڈی سربراہ نے نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کیا انہیں شرم نہیں آتی۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ 2017 میں جب نتیش کمار نے اتحاد توڑا تھا تو خود ان کی پارٹی نے ان پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ این ڈی اے کی صفوں میں حالیہ واپسی پر کیا جنتادل یو سربراہ کو شرم نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اتحاد توڑا تو ہم نے کبھی انہیں گالی گلوج نہیں کی۔

ہم نے اس وقت انہیں صرف ”پلٹورام“ کہا تھا۔ لالو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیں اور کہا کہ بہار کی رائے کی گونج سارے ملک میں سنائی دیتی ہے۔

آرجے ڈی کی جن وشواس مہاریالی میں دیگر اپوزیشن قائدین جیسے کانگریس لیڈر راہول گاندھی، صدرکانگریس کھرگے اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی۔

a3w
a3w