انٹرٹینمنٹ

مادھوری دکشت نے ڈانس ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری دکشت نے لکھا ہے کہ جب شبہ ہو تو کھل کر ڈانس کریں۔ ان کے اس ڈانس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنے ڈانس کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مادھوری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی اپ ڈیٹس مشترک کرتی رہتی ہیں۔

مادھوری نے اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے وہ فلم ‘پشپا 2’ کے ٹرینڈنگ گانے اور ویڈیو میں مراٹھی گانوں کے ایک میش اپ پر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری دکشت نے لکھا ہے کہ جب شبہ ہو تو کھل کر ڈانس کریں۔ ان کے اس ڈانس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

a3w
a3w