انٹرٹینمنٹ

دیا مرزا 41 برس کی ہوگئیں

دیا مرزا کی پروڈیوس کردہ بوبی جاسوس سال 2014 میں ریلیز ہوئی۔ دیا مرزا نے ہندی کے علاوہ تمل، بنگالی اور پنجابی فلموں میں بھی اپنے فلمی کیریئر میں کام کیا۔ دیا مرزا نے سال 2014 میں اپنے منگیتر ساحل سنگھا سے شادی کرلی۔

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیا مرزا آج 41 برس کی ہو گئیں۔ 9 دسمبر 1981 کو حیدرآباد، آندھرا پردیش میں پیدا ہونے والی دیا مرزا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی پر اشتہاری فلموں سے کیا۔ سال 2000 میں دیا مرزا نے مس ​​انڈیا مقابلے میں حصہ لیا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

 اس کے بعد دیا مرزا کو مس ایشیا پیسیفک مقابلے کے لیے بھیجا گیا جس میں وہ اول رہیں۔ اداکارہ کے طور پر دیا مرزا نے سال 2001 میں فلم رہنا ہے تیرے دل میں سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

 دیا مرزا نے اس فلم میں سیف علی خان اور آر مادھون کے ساتھ کام کیا، حالانکہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اسی سال دیا کی ایک اور فلم دیوانہ پن ریلیز ہوئی لیکن ناظرین کو اپنا دیوانہ نہ بنا سکی۔

سال 2002 میں دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ تم کو نہ بھولیں گے میں کام کرنے کا موقع ملا۔ بدقسمتی سے پنکج پراشر کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

 سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم تم سا نہیں دیکھا، دیا مرزا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیا مرزا اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو شائقین نے خوب پزیرائی دی۔

 سال 2005 میں دیا مرزا نے ودھو ونود چوپڑا کی سپرہٹ فلم پرنیتا میں کام کیا۔ سال 2006 میں ہی دیا نے ودھو ونود چوپڑا کی سپر ہٹ فلم لگے رہو منا بھائی میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

سال 2007 میں سنجے گپتا کی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ بڈالا میں دیا مرزا نے ٹی وی صحافی کا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا ایک نیا انداز ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد سال 2011 میں دیا مرزا نے زاید خان اور ساحل سنگھا کے ساتھ مل کر پروڈکشن کمپنی قائم کی اور لو بریک اپ زندگی بنائی۔

دیا مرزا کی پروڈیوس کردہ بوبی جاسوس سال 2014 میں ریلیز ہوئی۔ دیا مرزا نے ہندی کے علاوہ تمل، بنگالی اور پنجابی فلموں میں بھی اپنے فلمی کیریئر میں کام کیا۔ دیا مرزا نے سال 2014 میں اپنے منگیتر ساحل سنگھا سے شادی کرلی۔

 دیا مرزا کی دیگر فلموں میں تہذیب، پران جائے پر شان نہ جائے، دم، کیوں ہو گیا نا، میرے بردر نکھل، دس، کوئی میرے دل میں ہے، ہنی مون ٹریولزپرائیویٹ لمیٹڈ، کیش، دس کہانیاں، کریزی 4، ایسڈ فیکٹری اور ہنگامہ پہ ہنگامہ وغیرہ شامل ہیں۔

a3w
a3w