مشرق وسطیٰ

مدینہ بس سرویس مسجد نبویؐ کیلئے 2 روٹس پر 24 گھنٹے دستیاب

مدینہ بس سروس جو مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے نے آج عوامی نقل و حمل کے نظام کے اندر دو روٹس کی دستیابی کا اعلان کیا جو 24 گھنٹے چلتے رہیں گے۔

ریاض: مدینہ بس سروس جو مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے نے آج عوامی نقل و حمل کے نظام کے اندر دو روٹس کی دستیابی کا اعلان کیا جو 24 گھنٹے چلتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟

پہلا روٹ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے سے اور دوسرا حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد نبویؐ تک مسافروں کو لاتا اور واپس لے جاتا ہے۔

یہ دونوں روٹس رمضان المبارک کے پورے مہینے میں فعال رہیں گے۔