مہاراشٹرا

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات، دلت اور مسلم قائدین کی مشترکہ پروگرام کیلئے جرنگے سے ملاقات (ویڈیو)

کئی دلت اور مسلم قائدین نے جمعرات کے روز جالنہ میں مراٹھا کوٹہ جہدکار منوج جرنگے سے ملاقات کی اور 20 نومبر کے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ”مشترکہ اقل ترین پروگرام“ وضع کرنے اپنے عہد کا اعلان کیا۔

جالنہ (پی ٹی آئی) کئی دلت اور مسلم قائدین نے جمعرات کے روز جالنہ میں مراٹھا کوٹہ جہدکار منوج جرنگے سے ملاقات کی اور 20 نومبر کے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ”مشترکہ اقل ترین پروگرام“ وضع کرنے اپنے عہد کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
مراٹھا کوٹہ کارکن منوج جارنگے دواخانہ میں شریک
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو 5 فیصد کوٹہ دینے رئیس شیخ کا مطالبہ
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
مسلم لیڈروں نے بنگلورو پولیس کمشنر کی تقرری پر افسوس کا اظہار کیا

اس موقع پر جرنگے نے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے دلتوں اور مسلمانوں سے کہا کہ وہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تائید کریں اور مرہٹوں سے کہا کہ وہ بھی دلت اور مسلم امیدواروں کی تائید کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمہ طاقتوں کو چیلنج کرنے اور ہماری برادریوں کے خلاف کام کرنے والوں کو شکست دینے کے لئے ہمارا اتحاد ضروری ہے۔ مفکر اسلام سجاد نعمانی نے ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کے لئے متحدہ محاذ اہم ہے۔

مولانا نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے لئے مشترکہ اقل ترین پروگرام جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا اتحاد نہ صرف مہاراشٹرا کے لئے ایک مثال ہے بلکہ سارے ملک کے لئے۔ دلت قائدین راج رتنا امبیڈکر اور آنند راج امبیڈکر نے بھی کہا کہ اتحاد ضروری ہے۔