مشرق وسطیٰ
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
اسرائیل نے حماس سے کم از کم 33یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پرحملہ ٹلایاجائے جس کا کہ اسرائیل منصوبہ رکھتا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل نے حماس سے کم از کم 33یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پرحملہ ٹلایاجائے جس کا کہ اسرائیل منصوبہ رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ذرائع نے آئی این ایس کو بتایاکہ یہ مطالبہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنی نے دورہ کنندہ مصری وفد کے سربراہ میجرجنرل عباس کامل کے سامنے رکھا جو مصر کے انٹلیجنس سربراہ بھی ہیں۔
مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی رفح پرہونے والے حملہ پر مصر کی تشویش سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو آگاہ کرچکے ہیں جوحال میں قاہرہ کے دورہ پر آئے تھے۔
اسرائل نے اپنی انٹرنل رپورٹ کے حوالہ سے کہا ہے کہ 129 اسرائیلی یرغمالیوں میں 33 عمررسیدہ‘عورتوں اور بیماروں کے زمرہ میں آتے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کئی یرغمالی مرچکے ہیں۔