مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے چیف منسٹر فڈنویس ،نائب چیف منسٹرس ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار نے عہدہ کا حلف لیا

ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن کو حلف دلایا ۔ تینوں لیڈران نے مرٹھی میں حلف لیا - آزاد میدان عوام سے کھچا کھچ بھرا تھا اور فلک شگاف نعروں و تالیوں کی گھڑ گھڑاہٹ کے دوران رسم حلف برداری عمل میں آئی-تقریب سے قبل و آخر میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا-

ممبئ: مہاراشٹرا کے وزیراعلی دیوندر فڑنویس ,نائب وزرائے اعلی ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار نے آج یہاں ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی بی جے پی لیڈران و فلمی ستاروں کی موجودگی میں حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

 تقریب حلف برداری میں مرکزی وزراء امت شاہ, راج ناتھ سنگھ, نرملا سیتارمن ؛ نتن گڑکری کے علاوہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ,بی۔جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے علاوہ فلمی ستارے سلمان خان ؛شاہ رخ خان؛سنجے دت ؛ مادھوری دکشت ؛کرکٹر سچن تندولکر ؛ ممتاز صنعت کار مکیش امبانی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں-

ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن کو حلف دلایا ۔ تینوں لیڈران نے مرٹھی میں حلف لیا – آزاد میدان عوام سے کھچا کھچ بھرا تھا اور فلک شگاف نعروں و تالیوں کی گھڑ گھڑاہٹ کے دوران رسم حلف برداری عمل میں آئی-تقریب سے قبل و آخر میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا-