مہاراشٹرا

مہاراشٹر انتخابات، سوشل میڈیا پر کانگریس امیدواروں کی فہرست جعلی

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط کردہ فہرست میں کانگریس کے 15 سرکردہ لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے واضح کیا کہ یہ فہرست جعلی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس نے جمعہ کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کو فرضی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط کردہ فہرست میں کانگریس کے 15 سرکردہ لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے واضح کیا کہ یہ فہرست جعلی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ فہرست کیسے جاری کی گئی تاہم یہ فہرست سرکاری نہیں ہے۔ پارٹی نے ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ امیدواروں کی فہرست کے سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

توقع ہے کہ کانگریس ہفتہ کو مہاراشٹرا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔ ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وجے ودیٹیوار نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس نے 30 سیٹوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، جب کہ چھ ناموں کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد سیٹوں کی تقسیم کے آخری مراحل میں ہیں۔